شوہرکی دوسری شادی پر پہلی بیوی کا انوکھا اقدام
ریاض (قدرت روزنامہ) شوہر کی دوسری شادی پر سعودی خاتون کی طرف سے نئے ماڈل کی کار کا تحفہ اور خاوند کے نام محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ مزمز ویب سائٹ کے مطابق پہلی بیوی نے شوہر کو دوسری شادی کے موقع پر2024 ماڈل کی شاندار کار کا تحفہ دے کر حیران کردیا۔
پیغام میں شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے پہلی بیوی نے تحریر کیا کہ ’آپ نے میرے ساتھ اچھی زندگی گزاری، اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے آپ جیسے معزز ترین شخص کو میرا خاوند بنایا آرزو تھی کہ آج کے دن میں آپ کے ساتھ رہوں تاہم اس موقع پر بس یہی کہہ سکتی ہوں کہ اللہ تعالی آپ کو کامیابی سے نوازے۔ آپ کی پیاری بیوی‘۔
سوشل میڈیا صارفین میں سے بعض نے خاتون کے تحفے اور پیغام پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے جبکہ دیگر نے اسے ناقابل قبول اور عجیب و غریب رویے سے تعبیر کیا ہے۔