بھارتی پولیس نے اداکارہ ریشمیکامنڈانا کی جعلی ویڈیوکے معاملےکی تحقیقات شروع کردیں

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دہلی پولیس نے بھارتی اداکارہ رشمیکا منڈانا کی ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں .


پولیس نے فیس بک انتظامیہ سے رشمیکا کی ڈیپ فیک ویڈیو جاری کرنے والے اکاؤنٹ کا یو آر ایل فراہم کرنے کو کہا ہے، پولس کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر جلد ایکشن لیا جائے گا .

دہلی پولیس کے ڈی سی پی ہیمنت تیواڑی نے کہا کہ پولیس نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو شیئر کرنے والے افراد کے بارے میں معلومات مانگی ہیں . یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے تلگو، کناڈا، تامل اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ کی ایک جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھی . جس پر بعد میں رشمیکا نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس پر لوگوں کو انکا ساتھ دینا چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں