افغانستان جانے سے انکار پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ضلع نوشہرہ میں افغان مہاجر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق پبی کے علاقے میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا اور 5 بچوں کو لے کر فرار ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق افغانستان جانے سے انکار پر افغان مہاجر نے بیوی کو قتل کیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے 10سال قبل پشاور کی رہائشی لڑکی سے شادی کی تھی۔