عالمی دنیا

اسرائیل کے ساتھ لیبر ڈیل ختم کی جائے، بھارتی ٹریڈ یونینوں کا مودی سے مطالبہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی بڑی ٹریڈ یونینوں نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کی جانے والی لیبر ڈیل ختم کی جائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹریڈ یونینوں کی طرف سے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ وہ معاہدہ ختم کرے جس کے تحت ہزاروں بھارتی مزدوروں کو فلسطینی تعمیراتی کارکنوں کی جگہ اسرائیل میں کام پر رکھ لیا جائے گا۔
بھارتی ٹریڈ یونین تنظیموں نے ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ بھارت کیلئے اس سے زیادہ غیر اخلاقی اور تباہ کن کوئی چیز نہیں ہو سکتی کہ وہ اپنے مزدور اسرائیل بھیجے۔
اس حوالے سے سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینز (سی آئی ٹی یو)، آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس (اے آئی ٹی سی یو)، انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس سمیت ملک کی بڑی ٹریڈ یونین تحریکوں پر زور دیا کہ وہ فلسطینی مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

متعلقہ خبریں