عمران خان کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کیخلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کے خلاف سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت درخواست ملتوی کردی گئی۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر سپرنٹینڈنٹ اڈیلہ جیل کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے درخواست پر سماعت وکیل کی عدم دستیابی کے باعث 17 نومبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ہر ہفتے واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے اور عدالتی حکم کے باوجود بات نہ کرانے پر توہین عدالت کی الگ الگ درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنے جواب میں بیرون ملک بات کرانا جیل مینوئل میں نہ ہونے کا کہا تھا۔