کک بیکس وصولی کیس: پی ٹی آئی رہنما مونس الہی اشتہاری قرار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کک بیکس وصول کرنے کے کیس میں احتساب عدالت لاہور نے مونس الہی کو اشتہاری قرار دے دیا اور جائیدادیں ضبط کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا .
لاہور کی احتساب عدالت میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں کی کک بیکس وصول کرنے کا کیس کی سماعت ہوئی .

جج نسیم احمد نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی .
نیب نے عدالت میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی کہ مؤنس الہی گرفتار نہیں ہوئے نہ ہی تفتیش جوائن کی، عدالت مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے .
احتساب عدالت نے مونس الہی کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت نے جائیدادیں ضبط کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا اور مونس الہیٰ کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا .

. .

متعلقہ خبریں