اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ کی مبینہ فرنٹ پرسن فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظرعام پرآیا ہے، تحقیقات کے مطابق فرح گوگی کومبینہ طور پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی لوٹی ہوئی دولت چھپانے اورمنی لانڈرنگ کیلئے غیر معروف ملک وانو آتو کا خفیہ پاسپورٹ بنوا کردیا گیا .
حال ہی میں فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے حوالے سے خبر سامنے آئی کہ انہوں نے وانواتو پاسپورٹ پر پاکستان سے باہر سفر کیا جس کے بعد بہت سے یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ وانو آتو کہاں ہے .
کیا یہ ایک معروف ملک ہے؟ یا وہاں کی شہریت کے لیے درخواست کیسے دی جا سکتی ہے؟ .
کچھ سوالات کے جوابات یہاں جانیں .
وانو آتو جنوبی بحر الکاہل کا ایک ملک ہے جو تقریبا 80 جزائر پر مشتمل ہے اور اسے پہلے نیو ہیبریڈز کے نام سے جانا جاتا تھا . اس ملک نے 1980 میں فرانس اور برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی .
حیرت انگیز مناظر، صاف پانی، دوسری جنگِ عظیم کے تباہ شدہ بحری جہاز، شاندار تاریخ اور ثقافت، جزیرے کے دوستانہ لوگ، فعال آتش فشاں، تازہ سمندری غذا، ایوارڈ یافتہ چاکلیٹ، دنیا کا واحد زیرِ آب ڈاک خانہ، اور کاوا . . وانوآتو کا دورہ کرنے کے لیے ایک نہیں بہت ساری وجوہات ہیں .
یہاں کی آبادی کا ایک بڑا حصہ دیہی علاقوں میں رہتا ہے، جو گزربسرکیلئے زراعت میں مشغول ہے . مقامی ثقافت کی جڑیں روایات میں بہت گہری ہیں، خواتین عام طور پر مردوں کے مقابلے میں کم سماجی حیثیت رکھتی ہیں اور تعلیم تک بھی محدود رسائی رکھتی ہیں .
دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ستمبر میں ایسٹ ایشیا پیسفک (ای اے پی) ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ کے ساتھ پورٹ ولا، وانوآو میں ہوگا .
کیا پاکستانی شہریوں کو وانوآتو کے لیے ویزا کی ضرورت ہے؟
پاکستانی شہریوں کو 2023 میں وانو آتو کے سفر کے دوران سیاحتی ویزا کی ضرورت نہیں ہے . پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد مختصر مدت (30 دن) کے لیے یہاں قیام کر سکتے ہیں .
وانوآتو اور پاکستان کا موازنہ
وانوآتو کا رقبہ تقریبا 12,190 مربع کلومیٹر (4,706 مربع میل) ہے، جبکہ پاکستان کا رقبہ تقریباً 770,880 مربع کلومیٹر (297,638 مربع میل) ہے . اس کا مطلب ہے کہ پاکستان وانواتو سے 63.24 گنا بڑا ہے .
نومبر 2023ء کے اعداد و شمار کے مطابق وانوآتو کی آبادی 3 لاکھ 29 ہزار 443 افراد پر مشتمل ہے جو پاکستان کی آبادی سے 233,816,437 کم ہے .
آپ وانوآتو شہریت کیلئے درخواست کیسے دے سکتے ہیں؟
وانوآتو سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت حاصل کرنے کے تیز ترین راستوں میں سے ایک پیش کرتا ہے، جس میں درخواست کو 12 ہفتوں کے ٹائم فریم کے اندر ابتدائی منظوری ملنے کی توقع ہے .
نامزد ایجنسیاں اضافی سفر کی ضرورت کے بغیر شہریت سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتی ہیں . حکومت درخواست دہندگان سے وانوآتو کی تین سرکاری زبانوں، انگریزی، فرانسیسی اور بسلاما میں سے کسی بھی زبان میں امتحان دینے کا مطالبہ نہیں کرتی جسے سیکھنے کے لیے کافی کوشش کی ضرورت ہوگی .
ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے پاسپورٹ حاصل کیا جا سکتا ہے .
وانواآو کا ڈویلپمنٹ سپورٹ پروگرام (ڈی ایس پی) سرمایہ کاری کے ذریعہ شہریت (سی بی آئی) حاصل کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے . خاص طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے سیاح وانوآتو کے جی ڈی پی میں حصہ ڈالنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں . چین بنیادی طور پر سرمایہ کاری اور قرضوں کے ذریعے وانوآتو میں اپنی مصروفیات میں اضافہ کررہا ہے .