لاہور میں بزرگ شہری کو گاڑی سے نکال کر 100 جوتے مارے گئے، ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندر میں بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہری کو 100 جوتے مارے اور فرار ہوگئے۔
لاہور کے علاقے سندر میں بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میںٰ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ ملزمان ایک شخص کو گاڑی سے نکال کر جوتوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق شہری کی شناخت رانا حسنین کے نام سے ہوئی ہے، جسے گاڑی سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان نے شہری کو 100 جوتے مارے اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں مدعی مقدمہ نے بیان دیا ہے کہ مخالفین کی ایما پر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا، اور فرار ہوتے گاڑی سے 10 لاکھ روپے نقدی اور پسٹل بھی ساتھ لے گئے۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔