وزیرداخلہ نےٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرزکی نئی عمارت کاافتتاح کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرزکی نئی عمارت کاافتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شمار دنیا کی بہترین فورس میں ہونا چاہیے۔
نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرزکی نئی عمارت کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا شمار دنیا کی بہترین فورس میں ہونا چاہیے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس بزرگ شہریوں کی زیادہ مدد کرے، ہمیں معاشرے میں تفریق ختم کرنا ہو گی، کئی بار ایسا ہوا کہ ٹریفک پولیس کے لوگوں نے میرا چالان کیا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ عید کے دن ہم خوشیاں منارہے ہوتے ہیں اور پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں، پولیس نے کسی کی بدتمیزی کا جواب بھی اخلاق سے دینا ہے۔