کراچی سے 12 دن میں کتنے غیر قانونی افغان وطن واپس گئے، تعداد سامنے آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتی ڈیڈ لائن کے بعد کراچی سمیت ملک بھر سے غیر قانونی طور پر غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے .
تاہم دیگر شہروں کے مقابلے شہر قائد سے ڈیڑھ ہفتے سے زائد کے دورانیے میں کم غیر قانونی مقیم افغان شہری واپس لوٹے ہیں .


حکام کا کہنا ہے کہ 12 روز کے دوران 838 افغان شہریوں کو چمن بارڈر روانہ کیا گیا ہے جب کہ حاجی کیمپ ہولڈنگ سینٹر میں 45 افغان شہری موجود ہیں .
حکام کے مطابق ہولڈنگ سینٹر میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں جنہیں بے دخل کرنے کے لئے آج چمن بارڈر روانہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ ملیر جیل سے بھی 150 غیر ملکیوں کو سزا مکمل ہونے پر سینٹر منتقل کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں