ہنگامہ آرائی کیس : ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی بری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو ہنگامہ آرائی کیس میں بری کردیا۔
راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں سابق وفاقی وزیر حنیف عباسی کو بری کردیا۔
حنیف عباسی کے خلاف سال 2018 میں کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یہ مقدمہ جولائی 2018میں تھانہ سٹی میں کیپٹن ریٹائرڈصفدر کی گرفتاری پر مظاہرے کیخلاف درج کیا گیا تھا۔
آج کی سماعت میں حنیف عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے انہیں بری کرنے کا فیصلہ سُنایا۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید اختر لون نے کی۔