ہنگامہ آرائی کیس : ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی بری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو ہنگامہ آرائی کیس میں بری کردیا .
راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں سابق وفاقی وزیر حنیف عباسی کو بری کردیا .


حنیف عباسی کے خلاف سال 2018 میں کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا .
یہ مقدمہ جولائی 2018میں تھانہ سٹی میں کیپٹن ریٹائرڈصفدر کی گرفتاری پر مظاہرے کیخلاف درج کیا گیا تھا .
آج کی سماعت میں حنیف عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے انہیں بری کرنے کا فیصلہ سُنایا .
کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید اختر لون نے کی .

. .

متعلقہ خبریں