اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی کو اہم عہدہ دیے جانے پر شدید تنقید کردی ، ن لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ پراسیکیوٹر کے طور پر نہ چل سکے تو فیصل چوہدری کو اسپیشل پراسیکیوٹر بنا دیا ، فیصل چوہدری کو نیب چیئرمین بنا کر سارا معاملہ ختم کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نام نہاد احتسابی عمل تیسرے سال سے چل رہا ہے ، ملک میں کوئی ایسا وزیر نہیں جو کرپٹ نہ ہو، عوام خود دیکھ لیں کہ ملک میں کون کرپٹ ہے اور کون نہیں ، جب سے کیس چلے ہیں گیس کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے کیوں کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے نظام بیٹھ چکا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ روز جھوٹ بولنے والے بھی اب نہیں رہے ، سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ تحائف کو چھپانا کیوں چاہتے ہیں؟ معیشت کے حوالے سے تمام دعوے ختم ہو گئے ، عوام بے روزگاری اور غربت میں پس رہے ہیں اس لیے پاکستان کا مسئلہ انتخابی اصلاحات کا نہیں الیکشن چوری کا ہے ، انتخابی اصلاحات میں الیکشن چوری کو روکنے کا لکھا جائے ، ووٹ کا حق پاکستان کا آئین ہر شہری کو دیتا ہے، کسی کو عوامی رائے بدلنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…