اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا .
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوگیا .
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مہنگا ہوکر 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 81 ہزار 584 روپے ہوگئی .