توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر نیب کا فوری گرفتاری ڈالنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، ہیں جبکہ نیب نے فوراً گرفتاری ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے .
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی، جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی .


نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ کیلئے درخواست دائر کی، تو عدالت نے استفسار کیا کہ ہائی کورٹ نے کیا کیا ہے .
عدالت کے استفسار پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مقدمہ زیرالتواء ہے نہ عدالت نے حکم معطل اور نہ کوئی اسٹینڈنگ آرڈر جاری کیا، عدالت سے درخواست ہے کہ عمران خان کے وارنٹ جاری کیے جائیں اور جیل سپریٹنڈنٹ کواقدامات کی ہدایت کی جائے .
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ وارنٹ لیں گے تو کیا بلانا نہیں پڑے گا . جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ وارنٹ کے بعد گرفتارکریں گے تو جسمانی ریمانڈ کیلئے یہاں ہی لائیں گے .
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور جیل سپریٹنڈنٹ کو وارنٹ تعمیل کیلئے اقدامات کا حکم دے دیا .

. .

متعلقہ خبریں