بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز پر شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی . خضدار،زیارت اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی گہرائی پچیس کلومیٹر تھی .

زلزلے کا مرکز خضدار سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا،لوگ خوفزدہ ہو گئے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، کوئی مالی یا جانی نقصان بارے تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی .

. .

متعلقہ خبریں