کوئٹہ میں تندور تاحال بند، ہوٹل مالکان نے چپاتی مہنگی کر دی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں تندور مالکان کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔کوئٹہ میں تندور مالکان کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی ، تمام تندور بند رہے ، تندور مالکان تندور ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال پر ہیں۔رہنما تندور ایسوسی ایشن نعیم خلجی نے کہا کہ مالی مشکلات کے باعث تندور بند کرنے پر مجبور ہیں، انتظامیہ نے پرائس لسٹ میں تندور کی روٹی کی قیمت بھی کم کردی ہے۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ تندور ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے ہوٹل مالکان کی چاندی ہو رہی ہے،ہوٹل مالکان نے چپاتی مہنگیکر دی ہے، شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ گیس پریشر میں کمی کے باعث گھر میں روٹی نہیں پکتی ۔ شہر میں ملنے والی چپاتی قوت خرید سے باہر ہے۔ انھوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا حکومت مہنگی چپاتی فروخت کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف کارروائی کرے۔