پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ کو تربت یونیورسٹی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا


تربت(قدرت روزنامہ)جامعہ بلوچستان میں شعبہ براہوئی کے پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ اپنے دورہ مکران کے موقع پر تربت یونیورسٹی کے وزٹ پر پہنچے تو انہیں جامعہ تربت کے گیٹ پر روک لیا گیا اور اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ طلباء، اساتذہ اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے جامعہ تربت ایڈمنسٹریشن کے اس افسوسناک اقدام کی بھرپور مذمت کی گئی۔ تاہم یونیورسٹی کی طرف سے اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔