بحریہ ٹاون کے دیوالیہ ہونے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں، ملک ریاض
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض نے بحریہ ٹاون کے دیوالیہ ہونے متعلق خبروں پر ردعمل دے دیا۔
سینئر صحافی جاوید چودھری نے ملک ریاض سے ہونے والی گفتگو کو شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاون کے دیوالیہ ہونے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1996 سے مختلف ادارے اور لوگ میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں لیکن اللہ بہت بڑا ہے۔ اللہ ہمیشہ ہمیں آگے لے کر گیا ہے اور اس کی حفاظت بھی اللہ کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاون محفوظ ہے اور دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہا ہے۔ جو اس کی مخالفت کر رہے ہیں اللہ انہیں شکست دے گا۔ ہمارا خون جان بحریہ ٹاون کے لیے ہے یہ پاکستان کو تبدیل کر دے گا۔
اس حوالے سے جاوید چودھری نے کہا ملک ریاض پر پہلے بھی بہت مسائل ہیں اور وہ ہمیشہ کی طرح اس مسئلے سے بھی نکل جائیں گے۔