سی پیک کی رفتار بڑھانے کا وقت آگیا! چینی کمپنیوں کا بڑا فیصلہ، ملک میں اربوں روپے کی نئی سرمایہ کاری آنے کو تیار

گوادر (قدرت روزنامہ) سی پیک کی رفتار بڑھانے کا وقت آ گیا، چینی کمپنیوں نے پاکستان میں 15 ارب ڈالرز کی نئی سرمایہ کاری کیلئے کمر کس لی، چینی کمپنیاں ساحلی شہر گوادر کی پیٹروکیمکل انڈسٹری میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اربوں ڈالرز کے سی پیک منصوبے کا تحفہ دینے والے چین نے اب مزید اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا تحفہ دینے کی خوشخبری سنائی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی کمپنی پاکستان کے ساحلی اور سی پیک کیلئے اہم ترین شہر گوادر میں اربوں ڈالرز کی مزید سرمایہ کاری کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس حوالے سے پاکستانی بورڈ آف انوسیٹمنٹ کی سیکرٹری فرینہ مظہر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چینی کمپنیاں ساحلی شہر گوادر کی پیٹروکیمکل انڈسٹری میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شہر گوادر چین پاکستان اقتصاری راہداری یعنی سی پیک کے لیے قلب کی حیثیت رکھتا ہے اور اس شہر کی ترقی کیلئے سال 2013 سے کام جاری ہے۔ فرینہ مظہر کے مطابق چینی کمپنیاں گوادر کے پیٹروکیمکل شعبے میں سرمایہ کاری کریں گی، س حوالے سے بات چیت جاری ہے ۔ دوسری جانب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ توانائی کے شعبہ سے وابستہ مختلف چینی کمپنیوں نے پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
چینی کمپنیاں پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کی تعمیر کیلئے مشترکہ طور پر 15 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی خواہاں 2 چینی کمپنیوں کا نام سامنے آیا ہے، ایک کمپنی کا نام چائنا پٹرولیم پائپ لائن اینجینئرنگ کمپنی جبکہ دوسری کمپنی کا نام چائنا ژن ہوا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ چینی کمپنیوں نے پیش کش کی ہے کہ 15 ارب ڈالرز کی لاگت سے 4 سال کے عرصے کے دوران آئل ریفائنری کی تعمیر ممکن ہے۔

Recent Posts

مقبول پاکستانی ڈرامہ کابلی پلاؤ انڈیا میں بند کیوں ہوا؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)گرین ٹی وی ایک نیا چینل ہے اور یہ اپنی اچھوتی کہانیوں کے…

1 min ago

اگر آپ کے کچن میں بھی یہ 3 چیزیں ہیں تو فوراً نکال پھینکیے ورنہ بڑا نقصان ہوسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…

19 mins ago

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

26 mins ago

مچھلی تازہ ہے یا باسی؟ چند نشانیاں یاد رکھیں اور صحت خراب ہونے سے بچائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…

41 mins ago

کشمش کھانے کے ایسے حیران کن فوائد جو آپ کو مہنگی دواؤں سے دور کردیں

کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…

44 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا مبینہ منصوبہ بنالیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…

53 mins ago