ہمارے جیسا لیڈر اور ووٹ بینک کسی کے پاس نہیں، مریم نواز

(قدرت روزنامہ)اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل کوئی ہے تو وہ ’ن لیگ‘ ہے، کسی جماعت کے پاس ہمارے جیسا لیڈر ہےنہ ہمارے جیسا ووٹ بینک ہے۔

لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملتان میں ہونے والے پارٹی اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ہمیں بیانیوں کے تضاد کا شکار نہیں ہونا چاہیے اور نا اس پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈران کو جبر اور ظلم کا سامنا ہے، اس کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں شاندار کامیابی ملی۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کتنی بڑی طاقت ہے، اس کا اندازہ دشمنوں اور حکومت کو بخوبی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج بھی ان کو مسلم لیگ (ن) کو ہرانے کے لئے دھاندلی اور ووٹ چوری کرنا پڑتے ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا مستقبل کوئی ہے تو وہ مسلم لیگ (ن) ہے، کسی جماعت کے پاس ہمارے جیسا لیڈر ہے، نہ ہی ہمارے جیسا ووٹ بینک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بیانیوں کے تضاد کا شکار نہیں ہونا چاہیے اور نا اس پر توجہ دینی چاہیے، ہمارا بیانیہ ہی ہماری پہچان ہے۔

ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ اگر ہمارا بیانہ ہمارے پاس نہ ہوتا تو ہم میں اور دوسری جماعتوں میں کوئی فرق نہ ہوتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں یہ دھاندلی کر کے دوبارہ آنا چاہتے ہیں، میں ان کو بتادوں اب دوبارہ ووٹ چوری کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ پورے ملک میں ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چل رہا ہے، آج ہر ادارہ اپنی بقاکی جنگ لڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پول کھل رہے ہیں، اس لیے یہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں، اگرہم نے کمزوری دکھائی تو یہ ہم پر چڑھ دوڑیں گے، ہمیں مضبوط ہونا پڑے گا۔

ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ اگلا الیکشن ہمارا ہے، اس لیے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہوگا۔

Recent Posts

ہم نے عمران خان کی ہدایات پر عمل کرنا ہے، علیمہ باجی کی نہیں، شعیب شاہین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ…

5 hours ago

تعلیم اور دیگر شعبوں میں پنجاب حکومت کا سرمائیکل باربر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)صوبے میں تعلیم اور حکومت کے دیگر شعبوں میں اصلاحات کے لیے پنجاب…

5 hours ago

ایف بی آر سے متعلق عوام کی رائے مثبت نہیں ہے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے متعلق…

5 hours ago

گوادر،کیچ اور پنجگور کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کے…

5 hours ago

محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآج رات سےملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں…

5 hours ago

صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم مل کر ایک…

6 hours ago