اداروں کیخلاف تقاریر ، پی ٹی ایم رہنما علی وزیر پھر گرفتار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی ایم کے رہنما اورسابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پھر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیر کو کوئٹہ سے آتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ کے قریب گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ علی وزیر پر اداروں کے خلاف تقاریر اور نقص امن کے مقدمات درج ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی علی وزیر کو گرفتار کیا گیا تھا ، اسلام آباد کی عدالت نے چند ہفتے قبل دہشتگردی کے مقدمے میں علی وزیر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی تھی۔ جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔