خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی اب خیبرپختونخوا میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کررہی ہے، اور بلاول بھٹو 16 نومبر سے جلسوں کا آغاز کریں گے۔
خیبر پختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سرگرمیوں کا آغاز ہورہا ہے، اور چیئرمین بلاول بھٹو 16 نومبر سے جلسوں کا آغاز کریں گے۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو خیبر پختوان کے ضلع ہزارہ، ملاکنڈ، پشاور، مردان اور لکی مروت کا دورہ کریں گے۔
خیبر پختون خوا کے جنوبی اضلاع کی اہم شخصیات نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے بڑوں سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ پختونخوا میں الیکشن مہم کا آغاز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں لکی مروت کی نشست پی پی پی کو ملنے کے امکان پیدا ہو گئے ہیں ۔