’بابر بھائی ہیں برو‘، ہانیہ عامر کی دلچسپ تردید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)** شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق قیاس آرائیوں پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے صورتحال واضح کی ہے۔**
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بابر اعظم اور ہانیہ عامر کی ایک ایڈیٹڈ ویڈیو وائرل ہورہی تھی، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا تھا۔
تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنے حوالے سے بابراعظم سے منسلک ان قیاس آرائیوں کی تردید کردی ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پراس حوالے سے لکھا کہ ’بابر بھائی ہیں برو‘۔
وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو بابر اعظم کو خود سے زیادہ کیوٹ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ بابر اعظم نے ایک انٹرویو کے دوران ہانیہ عامرکے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
اس وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا کو گرماتے ہوئے ساتھ ہی صارفین کو بھی حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے کم عمری میں ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا، انہوں نے اب تک کئی مقبول ڈراموں میں اداکاریہ کے جوہر دکھائے ہیں۔