شہباز شریف سے مختلف شخصیات کی ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق سٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا نے شہبازشریف سے ملاقات کے بعد ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ (ن) میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی شہبازشریف سے مختلف شخصیات نے ملاقات کرکے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ روز سردار چنوں خان لغاری نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا اور آج سابق سٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر ن لیگ کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آپ سب کو معمار وطن جماعت میں خوش آمدید کہتا ہوں، ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے جدوجہد کریں گے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جدوجہد تیز ہوگی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی، آپ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، سردار اویس خان لغاری اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔