ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر خیبر پختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میڈیکل اینڈ ڈینڈل ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے موقع پر خیبر پختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ہیلتھ ایمرجنسی ڈویژنل اضلاع میں واقع ایم ٹی آئیز اور ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں نافذ ہوگی جس کا مراسلہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔
تمام ساتوں ڈویژنز میں ایمرجنسی ہیلتھ کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ ٹیسٹ کے دن کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے صوبے میں 26 نومبر کو منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے پلان تیار کرلیا ہے۔
پشاور، ڈی آئی خان، کوہاٹ، مردان، لوئر دیر، سوات اور ابیٹ آباد میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے امتحانی مراکز قائم کر دیے جائیں گے، پشاور سمیت تمام اضلاع میں 11 امتحانی مراکز میں ٹسٹ منعقد کیا جائے گا۔