آغا علی نے حنا الطاف کے ساتھ تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شو بز کی مقبول جوڑی آغاعلی اورحنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھرسرگرم ہونے لگیں، اطلاعات ہیں کہ دونوں جلد اپنی راہیں جُدا کرنے والے ہیں۔
سوشل میڈیا پرچند ہفتوں سے اداکارہ حنا الطاف اور اداکارآغاعلی کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔

تاہم حال ہی میں ایک بار پھر ایسی قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی جب آغا علی نے اپنے انسٹاگرام سے اہلیہ حنا الطاف کے ہمراہ لی گئی تمام تصاویر حذف کردیں۔
چند ماہ قبل حنا نے بھی انسٹا ہینڈل سے اپنا نام ’حنا آغا‘ سے تبدیل کرکے ’حنا الطاف‘ کیا تھا۔
آغاعلی کے اس اقدام کے بعد صارفین کی جانب سے تبصروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

یہ جوڑا کووڈ 19 کے دوران سال 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا، شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی تھی۔
آغا علی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ایک مشہور اداکار اور گلوکار ہیں، انہوں نے حال ہی میں حنا الطاف کے ساتھ ایک شو کی میزبانی بھی کی تھی۔