سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شرکت کا باقاعدہ اعلان کردیا .
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے جام کمال سے سوال کیا کہ کیا آپ مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی آج ملاقات ہے، 6 بجے باقاعدہ اعلان کرونگا .


جام کمال کا کہنا تھا کہ کوشش ہے بہتر ٹیم بنا کر بلوچستان کو آگے لے کر جائیں . بہت عرصے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں .
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 2 روزہ دورے پر کوئٹہ میں موجود ہیں . انکے ہمراہ پارٹی صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود ہیں .

. .

متعلقہ خبریں