خیبرپختونخوا حکومت کو مطلوب دہشتگرد اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائر پورٹ پر کارروائی کرکے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران حراست میں لیا گیا جس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔
حکام ایف آئی اے نے کہا کہ اشتہاری ملزم خیبر پختونخوا حکومت کو مطلوب تھا جب کہ گرفتار دہشت گرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔