جبری لاپتہ افراد کے کیسز کیلئے سرفراز بگٹی کی سربراہی میں کمیٹی قائم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نگران وفاقی حکومت نے جبری لاپتہ افراد کے کیسز کے لئے اہم اقدام کیا ہے . وفاقی کابینہ نے نگرا ن وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں 3 رکنی وزرا کی کمیٹی کی منظوری دے دی جس کا وزارت قانون نے انصاف نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا .

تین رکنی کمیٹی کی منظوری وفاقی کابینہ نے 7 نومبر کو دی تھی اور وزارت قانون کے حکام نے نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کیا . نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ داخلہ چیئرمین، وزیرِ قانون اور وزیرِ دفاع کمیٹی کے ممبر ہوں گے، کمیٹی جبری گمشدگیوں کے کیسز کا جائزہ لے گی . نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کمیٹی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی معاونت لے سکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں