پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے،شہباز شریف


لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے۔سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹوئٹرپر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کا سفر دوبارہ آگے بڑھانے کیلئے قائد میاں نواز شریف کے ہمراہ کوئٹہ جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن واپسی کے کچھ دن بعد ہی میاں نواز شریف کا یہ دورہ دراصل بلوچستان کی خوشحالی کیلئے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے جسے میاں نواز شریف نے اپنے ہر دور میں ترجیح دی۔