کھیلوں کے میگا ایونٹس کروانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کے کھلاڑیوں کی توقعات اور خواہشات کے مطابق ان کے مسائل حل کرنے، ان کی حوصلہ افزائی، فلاح و بہبود کے لیے اور صوبے کے کھلاڑیوں کے لیے تمام کھیلوں کے میگا ایونٹس منعقد کروانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال گولڈ کپ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری اسپورٹس میر عمران گچکی و ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس درا بلوچ سمیت کھلاڑیوں اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ صوبے میں کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ میگا ایونٹس منعقد کروائے جائیں تا کہ صوبے کے نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کیا جاسکے صوبائی وزیر نے دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کو صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے صوبے کے 33 اضلاع میں سپورٹس کمپلیکسز بنائے جارہے ہیں جن میں سے 27 پر کام شروع ہو چکا ہے دریں اثنا دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی فٹبال گولڈ کپ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بلوچ کلب کوئٹہ اور افغان کلب چمن کے مابین کھیلا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ہمیں اپنے صوبے اور شہر کو کھیلوں اور تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے امن و محبت کا گہوارہ بنانا ہے۔

Recent Posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی نے استعفا دیدیا، ہنگامی اجلاس طلب

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی منیجنگ ڈائریکٹر فرخ خان نے اچانک استعفا دے دیا، جس…

1 min ago

نجکاری سے متعلق تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نجکاری…

14 mins ago

گلوکارہ شازیہ منظور نے عوام کو بجلی کا بل کم کرنے کیلئے انوکھا مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) معروف پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے بجلی کے بھاری بلوں کے…

30 mins ago

جسٹن بیبرکا اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کا بھاری بھرکم معاوضہ، گلوکارہ ریانا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) جسٹن بیبر، کینیڈین پاپ گلوکار، اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے…

48 mins ago

ثمر علی خان سے تیسری شادی کیلئے کس نے کہا؟ عتیقہ اوڈھو کا حیران کن انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ اُن…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کی تو ہم بھی کریں گے، علی محمد خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ اگر…

1 hour ago