اسلام آباد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کی، سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 2018 سے زیرالتواء تھی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار شہری عدنان اقبال کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا۔
عدم پیروی کی بنیاد پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے نواز شریف کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

متعلقہ خبریں