پبلک سروس کمیشن ٹیسٹ میں جدید طریقے سے نقل کرنے کا انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کے بعد پبلک سروس کمیشن کے ٹیسٹ میں بھی جدید طریقے سے نقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی زیر نگرانی گریڈ 17 کے لئے ٹیسٹ میں امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے۔
پبلک سروس کمیشن کے نوٹس کے مطابق محکمہ آبپاشی، سی این ڈبلیو میں ملازمت کے لئے منعقدہ امتحان میں 18 امیدوار نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
نقل کرنے والوں امیدواروں سے الیکٹرانک ڈوائسز، گائیڈ اور نقل کے دوسرے مواد برآمد کیے گئے ہیں، کارروائی وزیراعظم پورٹل پر شکایت کے بعد کی گئی ہے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے امیدواروں کے پرچے کینسل کردیے گئے ہیں، جبکہ نقل ثابت ہونے پر ایک سال سے تین سال تک پابندی لگائی جائے گی۔