سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی مقبولیت میں کمی آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی جاسوس ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم ’ٹائیگر 3‘ کی مقبولیت میں ریلیز کے تیسرے روز ہی کمی آگئی۔
ایکشن تھرلر سے بھرپور یہ فلم تیسرے روز صرف 42 کروڑ روپے ہی کما سکی، اپنی ریلیز کے ابتدائی دو دنوں میں اس فلم نے باکس آفس پرتقریباً 100 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔
دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی اس نئی فلم کا تمام مداحوں کو بہت شدت سے انتظار تھا۔
اپنی ریلیز کے پہلے اور دوسرے دن باکس آفس پر شاندار آغاز کے بعد تیسرے روز فلم کی باکس آفس کمائی میں واضح کمی آئی ہے۔
انڈسٹری ٹریکر سیکنلک کے مطابق باکس آفس پر اب تک یہ فلم 146 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے، یہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی 17 ویں فلم ہے جس نے 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔
جس کے بعد یہ فلم سلمان خان کی ماضی کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی پہلی فلم بن چکی تھی۔
’ٹائیگر 3‘ 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا سیکوئل ہے، جس میں بالی ووڈ کوئن کترینہ کیف نے زویا کا کردار ادا کیا ہے۔
اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ ہریتھک روشن اور شاہ رخ خان بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔
دو گھنٹے اور 36 منٹ پر مشتمل اس فلم میں ناظرین دھماکہ خیز ایکشن مناظر سے محظوظ ہوئے ہیں۔