” ہمیں نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے”خواجہ سعد رفیق نے بلاول بھٹو کو جواب دیدیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا جواب دے دیا۔”ایکسپریس نیوز ” کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے۔ آپ نے سوال اٹھایا ہے تو جواب بھی سن لیں۔ میرے خاندان یا میں نے کبھی منہ نہیں چھپایا اور نہ ہی انگریز، ایوب خان اور یحیٰی خان کی کاسہ لیسی کی۔ ہم نے گزشتہ 80 برس میں خضر حیات ٹوانہ سے لے کر قمر جاوید باجوہ تک سب کی جیلیں بھگتی ہیں۔

(ن) لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ میرے والد نے بھٹو مرحوم کی سول آمریت میں جان دی۔ ضیاء آمریت میں مجھے 3 بار جیل جانا پڑا۔ مشرف آمریت سے لڑے، جیلیں کاٹیں اور جسمانی تشدد سہا۔ عمران خان، قمر باجوہ اور ثاقب نثار کا نقاب پوش مارشل لا ءبھی بھگتایا۔ بطور وزیر اپنے کام پر ضمیر مطمئن ہے۔

Recent Posts

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے…

8 mins ago

کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ، شہری سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں…

29 mins ago

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد…

34 mins ago

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

40 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

47 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

51 mins ago