دوستی اور دشمنی دونوں بھرپور نبھائی، چلے کے اثرات ابھی تک ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چِلہ تو پورا ہو گیا مگر اس کے اثرات ابھی تک ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے سوال کیا کہ شیخ صاحب! چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ آج بھی کھڑے ہیں یا آپ نے بھی ہتھیار ڈال دیے ہیں؟
جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے زندگی میں دوستی اور دشمنی دونوں ہی قبر کی دیوار تک نبھائی ہیں۔
خیال رہے کہ شیخ رشید فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ آئے تھے۔ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں شیخ رشید کو نظرِ ثانی درخواست واپسی لینے کے لیے مہلت دی تھی۔