سونے کی قیمت میں مزید 2000 روپے کا اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ہوا ہے، سونے کی قیمت مزید 2000 روپے بڑھ گئی ہے۔
اس اضافے کے ساتھ 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کے بھاؤ میں 1714 روپے اضافہ ہونے سے دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 156 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا، سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 12 ہزار 800 تھی۔