پاکستان دنیا بھرمیں پیاز پیداکرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر آ گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان دنیا بھرمیں پیاز پیداکرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ ماہرین زراعت نے بمپر کراپ کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو پیاز کی اکتوبر کاشتہ نرسری اگلے ماہ دسمبر کے آغاز میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ماہرین زراعت کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ پیاز چین میں کاشت ہوتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیاز کو زیادہ دیر تک ذخیرہ نہیں کیاجاسکتا تاہم زیرو ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور 60 سے 65فیصد نمی کی صورت میں پیاز قدرے دیر تک ذخیرہ کیاجا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ چونکہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان میں سال کے مختلف اوقات میں پیاز کی فصل کاشت ہوتی ہے لہٰذا یہ سارا سال مارکیٹ میں دستیاب رہتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پیاز کی 2فصلیں کاشت کی جاتی ہیں نیز موسم بہار میں اکتوبر میں کاشت کی گئی نرسری دسمبر میں کھیتوں میں منتقل کی جاتی ہے جس کی پیداوار اپریل اور مئی میں حاصل ہوناشرو ع ہو جاتی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ ایک ایکڑ رقبہ کیلئے 3کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے 5سے6 مرلہ تک بیج نرسری کیلئے کافی ہوتاہے۔ انہوں نے آب و ہوا اور پیاز کی اقسام کو بھی مدنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Recent Posts

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری…

1 min ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

4 mins ago

حافظ آباد: ملزمان پاسکو سینٹر سے 5 ہزار باردانہ لوٹ کر فرار ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں پاسکو سینٹر سے ملزمان 5 ہزار باردانہ لوٹ کر…

9 mins ago

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا میں فنی…

16 mins ago

پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی…

26 mins ago

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہم ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کرغستان…

39 mins ago