ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، ذکا اشرف اور بابراعظم کے مابین ملاقات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مابین ملاقات شروع ہو گئی .
بابر اعظم چیئرمین پی سی بی کو ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی اور اپنی کپتانی کے حوالے سے آگاہ کریں گے .


ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر اعظم نے ذکا اشرف سے ملاقات سے قبل اپنے قریبی لوگوں سے ٹیم کی کپتانی سے متعلق مشاورت بھی کی .
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک فارمیٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہنے کے حق میں نہیں ہیں، بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ ریڈ بال کی کپتانی کا کہا گیا تو وہ کپتانی سے ہی دستبردار ہو جائیں گے .
ذرائع کا بتانا ہے کہ بابر اعظم نے واٹس ایپ میسیجز لیک ہونے کے معاملے پر بھی اپنے قریبی لوگوں سے قانونی مشاورت کی، بابر اعظم واٹس ایپ میسجز لیک ہونے پر قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتے ہیں .
یاد رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتہائی بری پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں