ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر دنیا میں پہلے نمبر پر آگئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے دوران بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اپنے ہی ملک کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر دنیا میں پہلے نمبر پر آگئے، انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑا۔
ویرات کوہلی نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا۔
ویرات کوہلی کی ون ڈے سنچریوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے، انہوں نے یہ سنگ میل 291 میچز کی 279 ویں ون ڈےانٹرنیشنل میں سر انجام دیا۔
ویرات کوہلی ون ڈے کیریئر میں 50 سنچریاں اور 71 ففٹیاں اسکور کر چکے ہیں۔
اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے بھارت کی جانب سے 463 ون ڈے میچز کی 452 اننگز میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔
سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 18 ہزار 426 رنز بنائے، جس میں 49 سنچریاں اور 96 نصف سنچری شامل تھیں۔