کارکردگی اپ ٹو دی مارک نہیں، تبدیلی کے سوا کوئی چارہ نہیں، ذکا اشرف کا مینجمٹ کو پیغام


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ کارکردگی اپ ٹو دی مارک نہیں ہے، تبدیلی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمٹ سے ملاقات میں ذکا اشرف نے کوچز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے آسٹریلیا کے دورے پر نیا اسٹاف مقرر کرنا پڑے جبکہ یہ بھی ممکن ہے آپ لوگوں سے پی سی بی کوئی اور کام لے۔
ذکا اشرف کا یہ بھی کہنا تھا اگلے ایک دو روز میں سب کو فیصلہ سنادیا جائے گا۔