ٹک ٹاکر حریم شاہ کو مقبول بھارتی شو کی پیشکش


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے دعوے نے سب کو چونکا دیا، حریم شاہ کے مطابق ان کو مقبول ترین بھارتی رئیلیٹی شو کی پیشکش کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حریم شاہ نے ایک پوسٹ پر یہ دعویٰ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ’مجھے بگ باس کے سیزن 17 کے لیے بُلایا گیا ہے‘۔
شئیرکی گئی پوسٹ میں حریم شاہ نے اپنے مداحوں سے اس حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’میں اس پیشکش کو قبول کرکے بگ باس میں جاؤں یا نہیں؟‘
ان کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے مشوروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔


کچھ صارفین نے ان کوبھارت جانے کیلئے زور دیا تو کچھ نے یہ پیشکش رِد کرنے کا کہا۔
بھارتی اداکار سلمان خان کی میزبانی میں بھارت کا مقبول شو ’بگ باس‘ کے 17ویں سیزن کا رواں سال اکتوبر میں ہوا ہے۔
بگ باس 17 کی اب تک 31 اقساط نشر کی جاچکی ہیں، 17ویں سیسزن میں منور فاروقی، انکیتا لوکھنڈے، وکاس جین، ایشا مالویا، ابھیشیک کمار، جگنا ووہرا اور منارا چوپڑا مقبول ترین امیدوار ہیں۔