وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر اور نوید چیمہ کو ٹیم مینجر بنائے جانے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر اور نوید اکرم چیمہ کو ٹیم مینجر بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کیلئے کلیئرنس دے دی ہے۔ وہاب ریاض چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی نگران کابینہ کا حصہ رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی جلد وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کا کانٹریکٹ بجھوائے گا۔ خیال رہے کہ وہاب انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔
دوسری طرف یہ بھی خبریں سامنے آئی ہیں کہ نوید اکرم چیمہ کو پاکستان ٹیم کا مینیجر بنائے جانے کا امکان ہے۔ نوید اکرم چیمہ ماضی میں بھی قومی ٹیم کے مینیجر رہ چکے ہیں۔