نگران وزیراعظم کے پاس موجود سونے کی قیمت اتنی کم کہ جس نے سنا حیران رہ گیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے اثاثے ظاہر کر دیئے گئے تاہم ان میں سونے کی قیمت اتنی کم بتائی گئی کہ جس نے سنا حیران رہ گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ مجموعی طور پر 4 کروڑ 81 لاکھ سے زائد مالیتی اثاثوں کے مالک ہیں، جن میں ان کا 50 لاکھ مالیت کا گھر، 20 ایکڑ زرعی اراضی، دو بینک اکاونٹس اور 10 تولے سونا شامل ہیں۔
نگران وزیراعظم کے اثاثوں میں ایک حیرت انگیز معاملہ بھی سامنے آیا جس میں 10 تولے کی قیمت محض 80 ہزار بتائی گئی ہے۔