شاہین آفریدی کی کپتانی پر شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے، ملاقاتوں کی اندرونی کہانی بتا دی

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنائے جانے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ " حلفیہ کہتاہوں میں نے شاہین کو کپتا ن بنانے کی کبھی کوئی بات نہیں کی ، نہ کبھی لابنگ کی ، میں ان چیزوں میں نہیں پڑتا اور نہ ہی مجھے شوق ہے . انہوں نے انکشاف کیا کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانے کا فیصلہ شائد چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے محمد حفیظ کے ساتھ مل کر لیا .

سماء نیوز کے پروگرام میں شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کپتان بنائے جانے کے بعد افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ حلفیہ کہتاہوں کہ شاہین کو کپتان بنانے کیلئے کبھی کوئی بات نہیں کی ، وزیراعظم سے ملاقات میں بھی کہا تھا کہ بابراعظم کو تبدیل نہ کریں ، ذکاء اشرف نے بھی جب رائے جانی تو میں نے یہی کہا کہ بابر کو کپتانی سے نہ ہٹایا جائے ، دونوں سے کہا کہ اگر کپتان بدلنا ہی ہے تو محمد رضوان کو لے آئیں .

شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ میں چاہتا تھا کہ شاہین کو کپتانی سے دور رکھوں ، میں نے کپتانی کی ہے ، محمد یوسف نے کی ہے ، ہم سب نے کپتانی کی ہے ، کپتانی کا اختتام ٹھیک نہیں رہا، مجھے پتا تھا کہ بابراعظم کے ساتھ یہ ہونا ہے ، آخر میں کپتان کے ساتھ یہی ہوتا ہے . شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ میرا شاہین کا رشتہ ایسا ہے لوگ کہیں گے کہ شائد سپورٹ کررہاہے یا لابنگ کر رہاہے ، میں حلفیہ کہتاہوں کہ میں نہ ان چیزوں پڑتا ہوں اور نہ ہی مجھے شوق ہے . شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوینٹی کا کپتان اور شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان بنائے جانے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا .

. .

متعلقہ خبریں