سیمی فائنل میں شکست کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان کا بیان

ایڈن گارڈن(قدرت روزنامہ )جنوبی افریقہ کے کپتان تمبا بوواما نے کہا ہےکہ سیمی فائنل میں آ کر ہارنے کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا،آسٹریلیا کو جیت مبارک ہو ، انہوں نے میچ کے بڑے حصے میں اچھا پرفارم کیا اس لیے وہ جیت کے حقدار تھے .


میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میچ میں مقابلہ کانٹے دار رہا ، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، میچ کے دوران کنڈیشنز بھی سخت تھیں لیکن آسٹریلیا نے ہمیں ٹف ٹائم دیا .

ڈیوڈ ملر نے بیٹنگ میں بہت اچھا پرفارم کیا ، انہوں نے دوسرے بیٹرز کو کھیلنے کا موقع دیا . باولنگ میں تبریز شمسی نے اچھاپرفارم کیا ، شمسی کی گیند پر کیچ نکلا لیکن ہم نے وہ چھوڑ دیا . ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فیلڈنگ میں مزید فعال ہونا چاہیے تھا .

. .

متعلقہ خبریں