پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 323 پوائنٹس کا اضافہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اورسنگ میل عبور کرلیا گیا،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی۔
کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 323 سے زائدپوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، اسٹاک مارکیٹ 57 ہزار720 پوائنٹس کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس اضافہ کے بعداسٹاک مارکیٹ 57 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گئی تھی۔