ن لیگ نے پنجاب سے اکثریت حاصل کرنے کا پلان مرتب کر لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان اور سینٹرل پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب سے اکثریت حاصل کرنے کا پلان مرتب کرلیا .
اس ضمن میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ن لیگ کو بڑا بریک تھرو ملے گا .

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب میں خسرو بختیار سمیت سابقہ جنوبی پنجاب محاذ کے دیگر رہنماؤں سے بیک ڈور رابطے شروع کردیئے .
جنوبی پنجاب کے الیکٹبلز کی مسلم لیگ ن میں شمولیت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت انتخابی اتحاد بننے کا بھی امکان ہے، پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب محاذ کو دوبارہ فعال کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی پہلی ترجیح کے طور پر سابقہ جنوبی پنجاب محاذ کو اپنی جماعت میں ضم کرنے کی کوشش کرے گی .
مسلم لیگ ن کی قیادت کے خسرو بختیار اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، خسرو بختیار اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخت کی جلد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے .
خسرو بختیار ممکنہ طور پر نواز شریف کے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، مسلم لیگ ن پنجاب سے اپنی نشستوں میں اضافے کے لئے الیکٹیبلز کو اپنی جماعت میں شامل کرنے کا پلان بنا چکی ہے .

. .

متعلقہ خبریں