دبئی میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش، مزید بارش کی پیشگوئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا جس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔
دبئی میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ریکارڈ کی گئی، فجیرہ اور ابوظہبی میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی،آج مزید بارش کی پیشگوئی ہے۔
شدید بارشوں کی وجہ سے محکمہ موسمیات کی جانب سے یلو اور اورنج ویدر الرٹ جاری کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔
سڑکوں کے زیر آب آنے پر دبئی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق شارجہ سے دبئی میں داخل ہونے والی مرکزی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق دبئی آنے والی اس سڑک پر بارش کا پانی جمع ہے، دبئی آنے والے افراد کو شیخ محمد بن زاید روڈ کی بجائے متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں تین دن تک جاری رہ سکتی ہے۔